بھارتی وزیر دفاع کے پاکستان مخالف بیان کو سختی سے مسترد کرتے ہیں۔۔ ترجمان دفتر خارجہ 

Dec 13, 2021 | 23:11:PM
دفتر خارجہ ،راجناتھ سنگھ،بیان،مذمت
کیپشن: راجناتھ سنگھ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)ترجمان دفتر خارجہ عاصم افتخار نے کہا ہے کہ بھارتی وزیر دفاع راجناتھ سنگھ کے پاکستان مخالف بیان کو سختی سے مسترد کرتے ہیں۔راج ناتھ سنگھ نے پاکستان پر دہشت گردی کے بے بنیاد الزامات عائد کئے۔

یہ بھی پڑھیں:سندھ میں بہترین بلدیاتی نظام لارہے ہیں۔۔بلاول بھٹو

ترجمان دفتر خارجہ عاصم افتخار نے مزید کہاکہ بھارتی وزیر دفاع نے اپنے بیان میں پاکستان کے خلاف دھمکی آمیز رویہ اپنایا۔ بی جے پی ہمیشہ سے تاریخی حقائق کو مسخ کرتی آئی ہے۔بھارت میں اہم ریاستوں میں انتخابات کے وقت بی جے پی یہی رویہ اپناتی ہے۔ ترجمان نے کہاکہ بی جے پی آر ایس ایس اترپردیش میں انتخاب جیتنے کیلئے بھارتی وزیر دفاع نے اشتعال انگیز زبان استعمال کی۔ عاصم افتخار نے کہاکہ بی جے پی رہنماو¿ں کو مشورہ ہے کہ اپنی اندرونی سیاست میں پاکستان کو زیر بحث لانے سے گریز کریں۔ ترجمان نے کہاکہ بھارتی ریاستی دہشت گردی کی مثالیں بھارت کے اندر اور مقبوضہ کشمیر میں موجود ہیں۔ ترجمان نے کہاکہ پاکستان نومبر 2020 میں بھارتی ریاستی سرپرستی میں پاکستان میں دہشت گردی کی منصوبہ بندی پر مضصل ڈوزیئر پیش کر چکا ہے۔ 

یہ بھی پڑھیں:تعلیمی بورڈ نے انٹر میڈیٹ کے 7 ہزار طلباء و طالبات پر بجلیاں گرا دیں