تعلیمی بورڈ  نے انٹر میڈیٹ کے 7 ہزار طلباء و طالبات پر بجلیاں گرا دیں

Dec 13, 2021 | 21:32:PM
 یونیورسٹی ، داخلوں کے منتظر، سینکڑوں طلبا کا مستقبل دائو پر لگ گیا ہ
کیپشن: یونیورسٹی میں داخلوں کے منتظر سینکڑوں طلبا کا مستقبل دائو پر لگ گیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک)حیدرآباد کے تعلیمی بورڈ  نے انٹر میڈیٹ کے سالانہ امتحانات میں 7ہزار طلباء و طالبات پر بجلیاں گرا دیں، مختلف مضامین کے پرچوں کے دوران غیر حاضر قرار دے کر فیل کردیا۔

یہ بھی پڑھیں: بچوں کی سکول وین پر فائرنگ۔۔

تفصیلات کے مطابق امتحانی نتائج سے یونیورسٹی میں داخلوں کے منتظر سینکڑوں طلبا کا مستقبل دائو پر لگ گیا ہے۔ ناظم امتحانات ڈاکٹر مسرور زئی کا کہنا ہے کہ 24 گھنٹے کے اندر رزلٹ کو اپ گریڈ کردیا جائے گا۔حیدرآباد تعلیمی بورڈ نے دو روز قبل انٹر سائنس کے نتائج کا اعلان کیا تھا، جس میں 7 ہزار سے زائد طلبا و طالبات کو غیرحاضر قرار دے کر فیل کردیا گیا تھا، تاہم نتائج کے بعد سینکڑوں طلبا بورڈ آفس پہنچ گئے۔طلبہ کا کہنا تھا کہ امتحانات دینے کے باوجود انہیں غیرحاضر قرار دیکر فیل کیا گیا ہے۔

ناظم امتحانات ڈاکٹر مسرور زئی کا کہنا ہے کہ سندھ حکومت کی پالیسی کے تحت رواں برس ہر کالج انتظامیہ کو پریکٹیکل کا رزلٹ تیار کرکے بورڈ آفس پہنچانا تھا تاہم بڑی تعداد میں بورڈ کو پریکٹیکل کے نتائج موصول نہیں ہوئے، جس پر فیڈ فارمولہ کے تحت بورڈ کے کمپیوٹر نے ان بچوں کو غیرحاضر قرار دیا۔ہ معاملات دیکھنے کے لیے سیل قائم کردیا گیا ہے اور 24 گھنٹے میں نتائج کو اپ گریڈ کردیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں:انتقا م کی آگ،شک یا نشہ، شوہرقتل کرکے لاش کے ٹکڑے کرنے والی خاتون نشے کی عادی، قتل کیوں کیا؟ اہم انکشافات،ویڈیو سامنےآگئی