طلباء کیلئے آسان اقساط پر موٹرسائیکلیں،عملدرآمد کا آغاز 

Apr 11, 2024 | 10:38:AM
 طلباء کیلئے آسان اقساط پر موٹرسائیکلیں،عملدرآمد کا آغاز 
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)ایک وعدہ پورا،مسلم لیگ نے طلباء کیلئے آسان اقساط پر موٹرسائیکلیں دینے کے اقدام پر عملدرآمد کا آغاز کر دیاہے اور طلباء کوجلد سے جلد رجسٹریشن کروانے کی اپیل کی ہے ۔

پاکستان مسلم لیگ ن کے آفیشل ٹویٹر پیج پر جاری پیغام میں کہا گیاہے کہ’وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے طلباکیلئے تحفہ کے طور پر 20 ہزار بائیکس کی فراہمی کا آغاز کر دیاہے ، جن میں 19 ہزار پٹرول بائیکس جبکہ ایک ہزار الیکٹرک بائیکس شامل ہیں، ان بائیکس کی قیمتوں میں بیس ہزار کی ایڈوانس اور دو سال کی آسان ماہانہ اقساط شامل ہیں، جن پر حکومت پنجاب کی جانب سے ایک ارب روپے کی سبسڈی دی جائے گی ، رجسٹریشن کیلئے ویب سائٹ  bikes.punjab.gov.pk پر رجسٹریشن کروائیں، اور رجسٹریشن کی آخری تاریخ 29 اپریل 2024 ہے ۔‘