امریکا کا ایران پر تاریخ کی سخت ترین پابندیاں عائد کرنے کا اعلان

Aug 14, 2026 | 18:49:PM
امریکا کا ایران پر تاریخ کی سخت ترین پابندیاں عائد کرنے کا اعلان
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)امریکی وزیر خزانہ سکاٹ بیسنٹ نے کہا ہے کہ امریکا ایران پر ایسی پابندیاں عائد کرے گا جن کی تاریخ میں پہلے کوئی مثال نہیں ملتی، جبکہ اس حوالے سے مزید اعلانات آئندہ ہفتے متوقع ہیں۔

امریکی میڈیا کو انٹرویو دیتے ہوئے سکاٹ بیسنٹ نے کہا کہ اگلے ہفتے مزید اعلانات کے لیے تیار رہیں، کیونکہ امریکا ایران کو معاشی طور پر تنہا کرنے کے لیے ایسے اقدامات کرنے جا رہا ہے جو اس سے قبل کبھی نہیں دیکھے گئے۔

امریکی وزیر خزانہ کے مطابق ان اقدامات میں ایران پر معاشی دباؤ بڑھانے کے ساتھ آبنائے ہرمز سے متعلق پابندیاں بھی شامل ہوں گی۔

انہوں نے کہا کہ ایران کو معاشی طور پر تنہا کرنے کے اقدامات اور آبنائے ہرمز میں جاری ناکہ بندی کا ایسا امتزاج ہوگا جس کی دنیا نے پہلے کبھی مثال نہیں دیکھی۔

سکاٹ بیسنٹ نے مزید کہا کہ آبنائے ہرمز میں ناکہ بندی برقرار رہے گی، جس کے باعث ایرانی بندرگاہوں سے نہ کوئی چیز اندر آسکے گی اور نہ ہی باہر جا سکے گی۔ 

یہ بھی پڑھیں:آزاد کشمیر حکومت سازی، نواز شریف نے اہم اجلاس طلب کر لیا