سرچ انجن گوگل بھی پاکستان کے رنگ میں رنگ گیا،ڈوڈل تبدیل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)پاکستان کے یومِ آزادی پر گوگل نے بھی اپنا ڈوڈل تبدیل کردیا۔
دنیا کامعروف ترین سرچ انجن گوگل بھی پاکستان کے رنگ میں رنگ گیااورپاکستان کے یومِ آزادی پر گوگل نے اپنا ڈوڈل تبدیل کردیا۔
گوگل کی جانب سے ڈوڈل کے ڈیزائن میں تبدیلی کرتے ہوئےسبز ہلالی پرچم کو آسمان پر لہراتے ہوئے دکھایاگیاہے۔
واضح رہے کہ ملک بھر میں آج 79 واں جشن آزادی ملی جوش و جذبے کے ساتھ منایا جارہا ہے ، دن کے آغاز پر توپوں کی سلامی دی گئی اور نماز فجر میں ملکی ترقی، یکجہتی، امن اور خوشحالی کے لیے خصوصی دعائیں کی گئیں۔
رات 12 بجتے ہی ملک بھر میں یوم آزادی کا جشن شروع ہوگیاتھا،ملک کا ہر شہر ،ہر گلی،محلہ سبز ہلالی پرچم کے رنگوں میں رنگ گیا، کراچی، لاہور، اسلام آباد، پشاور، کوئٹہ اور ملتان سمیت ملک کے کونے کونے میں چراغاں اور آتش بازی کا مظاہرہ کیا گیا، یوم آزادی منانے شہری سڑکوں پرنکل آئے، جگہ جگہ جشن آزادی پر ریلیاں نکالی گئیں۔
یہ بھی پڑھیں:امریکی ناظم الامور نیٹلی اے بیکرکی پاکستان کو یوم آزادی پر مبارکباد
یوم آزادی پرلاہور میں گریٹراقبال پارک اور لبرٹی چوک میں آتش بازی کا شاندار مظاہرہ کیا گیا،شہریوں کی بڑی تعداد آزادی جشن منانے اور آتشبازی کا نظارہ کرنے کے لیے موجود تھی۔
مزار قائد پر گارڈز کی تبدیلی کی پروقار تقریب کی گئی ،پاکستان نیول اکیڈمی کے کیڈٹس نے اعزازی گارڈز کے فرائض سنبھال لیے،کمانڈنٹ نیول اکیڈمی ریئر ایڈمرل محمد عمیر تقریب کے مہمان خصوصی تھے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ( آئی ایس پی آر) کے مطابق چیف آف آرمی اسٹاف،چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈمارشل، نیول چیف اور ائیرچیف نے قوم کو 79ویں جشن آزادی کی مبارکباد دی ہے۔