وزیر مواصلات علیم خان کی میجر زیاد سلیم شہید کی رہائشگاہ آمد، والدہ سے اظہار ہمدردی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)یوم آزادی پر وفاقی وزیر مواصلات عبدالعلیم خان کی میجر زیاد سلیم شہید کی رہائشگاہ آمدہوئی،وفاقی وزیر نے میجر زیاد سلیم شہید کی والدہ سے اظہار ہمدردی کیا۔
وفاقی وزیر عبدالعلیم خان نے شہید کی والدہ سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ آپ نے اپنا سہاگ اور لخت جگر ملک پر قربان کر دیا،آپ جیسی ماؤں کا قوم پر بہت بڑا احسان ہے،شہید کی والدہ ہونا بہت بڑا اعزازہے، اللہ تعالیٰ آپ کو حوصلہ عطا فرمائے۔عبدالعلیم خان نے میجر زیاد سلیم شہید کے لئے فاتحہ خوانی، اہل خانہ سے اظہار تعزیت کیا۔
وفاقی وزیر کا کہناتھا کہ یوم آزادی پر وطن کی خاطر جانیں دینے والوں کو یاد کرنا چاہیے، ہماری سلامتی کیلئے اپنے بچوں کو یتیم کرنے والے ہمارے قومی ہیرو ہیں،وطن پر جان قربان کرنے والا ہر جوان ہمارے ماتھے کا جھومر ہے۔
عبدالعلیم خان نے کہاکہ یوم آزادی پر تمام شہداء کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں،آج کی آزادی دشمن کو سبق سکھانے والوں کی مرہون منت ہے۔
استحکام پاکستان پارٹی کے ایم این اے و پارلیمانی سیکرٹری گل اصغر بگھور بھی ہمراہ تھے ۔میجر زیادسلیم شہید کے اہل خانہ نے وفاقی وزیرمواصلات عبدالعلیم خان کی آمد پر اظہار تشکرکیا۔
یاد رہے کہ میجر زیاد سلیم مستونگ،بلوچستان میں فتنہ الخوارج کی دہشت گردی میں شہید ہوئے،میجر زیاد شہید کے تین بھائی آرمی افسران ہیں، والد محترم بریگیڈئیر سلیم بھی وطن پر قربان ہو چکے ۔