یوم آزادی پرسفیر یورپی یونین نے قومی ترانے کی دھن بجا لوگوں کو مسحور کردیا

Aug 14, 2025 | 14:37:PM
یوم آزادی پرسفیر یورپی یونین نے قومی ترانے کی دھن بجا لوگوں کو مسحور کردیا
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)یورپی یونین کے سفیروں نے یوم آزادی پر پاکستانی عوام کے دل جیت لیے۔

خصوصی ویڈیو میں قومی ترانے کی دھن اور محبت بھرے پیغام کے ذریعے یکجہتی کا اظہار کیا گیا۔

یورپی یونین کی سفیر ڈاکٹر رینا کیونکا نےٹرمپٹ پرپاکستانی قومی ترانےکی دھن بجا کرلوگوں کو مسحور کردیا،خصوصی ویڈیو میں بیس یورپی سفیر بھی یوم آزادی کی خوشیوں میں شریک دکھائی دیے۔

یہ ویڈیو یورپی یونین کے وفد نے سوشل میڈیا پرجاری کی جس کا مقصد پاکستان کے عوام کے ساتھ دوستی،محبت اور یکجہتی کا اظہار ہے،یہ منفرد اور دل کو چھو لینے والا پروڈکشن انکٹ اسٹوڈیو نے تیار کیا، جس کی ڈائریکشن امان احمد نےدی،یہ صرف موسیقی نہیں بلکہ یورپ کی جانب سے پاکستان کے لیے خلوص کا پیغام ہے۔

یورپی یونین کے سفیروں نے یوم آزادی پر پاکستانیوں کے دل جیت لیے۔