والد کی جدائی کے باوجود عاطف اسلم کی جاندار پرفارمنس

Aug 14, 2025 | 12:21:PM
 والد کی جدائی کے باوجود عاطف اسلم کی جاندار پرفارمنس
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)اپنے والد کے انتقال کے غم کے باوجود پاکستان کے معروف گلوکار عاطف اسلم نے گزشتہ روز کراچی نیشنل سٹیڈیم میں منعقدہ کنسرٹ میں شاندار پرفارمنس سے چار چاند لگا دیے۔

بھارت کو شکست اور پاکستان کے یومِ آزادی کا جشن منانے کے لیے گزشتہ روز سندھ حکومت کے تحت نیشنل سٹیڈیم کراچی میں معرکہ حق اور جشنِ آزادی کے سلسلے میں کنسرٹ منعقد کیا گیا تھا۔

کراچی آرٹس کونسل کے زیر اہتمام منعقدہ اس کنسرٹ میں عاطف اسلم سمیت راحت فتح علی خان، سجاد علی، حدیقہ کیانی، کیفی خلیل، خماریاں اور طفیل سنجرانی نے بھی پرفارم کیا۔ 

 تاہم والد کے انتقال کے باوجود گلوکار عاطف اسلم نے اپنی پیشہ ورانہ ذمہ داری نبھاتے ہوئے دم دار پرفارمنس پیش کی۔

والد کی جدائی کا غم برداشت کرنے والے گلوکار  کے چہرے پر پرفارمنس کے دوران ایک شکن تک نہ آئی جسے دیکھ کر حاضرین حیران رہ گئے اور گلوکار کو داد دیے بنا نہ رہ سکے۔ شائقین نے عاطف اسلم کو اصلی ہیرو قرار دے دیا۔

مذکورہ تقریب کا اختتام کیک کاٹنے اور شاندار آتش بازی کے ساتھ ہوا۔

واضح رہے کہ مایاناز گلوکار عاطف اسلم کے والد سینئر بیوروکریٹ چوہدری اسلم 12 اگست کو لاہور میں انتقال کر گئے تھے۔