افغان  صدر اشرف غنی کی اہل خانہ سمیت بیرون ملک منتقل ہونے کی تیاریاں۔۔غیر ملکی میڈیا

Aug 14, 2021 | 19:27:PM
افغان  صدر اشرف غنی کی اہل خانہ سمیت بیرون ملک منتقل ہونے کی تیاریاں۔۔غیر ملکی میڈیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ما نیٹر نگ ڈیسک)افغان  صدر اشرف غنی استعفیٰ دیکر اہل خانہ سمیت بیرون ملک منتقل ہونے کی تیاری کر رہے ہیں۔

تفصیلات کےمطا بق بھارتی نشریاتی ادارےنے اپنی ایک رپو رٹ میں یہ  دعویٰ کیا ہے کہ افغان صدر اشرف غنی نے اپنے ساتھیوں سے مشورے کے بعد مستعفی ہونے کا فیصلہ کرلیا ہے جس کے بعد وہ کسی تیسرے ملک اہل خانہ سمیت منتقل ہوجائیں گے۔ اشرف غنی جلد مستعفی ہونے کا باضابطہ اعلان کریں گے۔

بھا رتی میڈیا نے اپنے ذرائع کے حوالے سے یہ بھی بتایا کہ صدر اشرف غنی کا حال ہی میں آنے والا ویڈیو پیغام گزشتہ شب ریکارڈ کیا گیا تھا اس لیے اس پیغام میں استعفی کا اعلان نہیں تاہم صدر سنجیدگی سے مستعفی ہونے کا سوچ رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:بے با ک ادا کا رہ رادھیکا نے ٹو یٹر پر متنازعہ تصاویر شیئر کر دیں