سید فخر جہاں کی درخواست ضمانت قبل از گرفتاری پر سماعت23اپریل تک ملتوی 

Apr 14, 2026 | 21:02:PM
سید فخر جہاں کی درخواست ضمانت قبل از گرفتاری پر سماعت23اپریل تک ملتوی 
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ارشاد قریشی) رکن اسمبلی کے پی سید فخر جہاں کی دو مقدمات میں درخواست ضمانت قبل از گرفتاری پر سماعت23اپریل تک ملتوی کردی گئی۔

انسداد دہشت گردی عدالت راولپنڈی میں رکن اسمبلی کے پی سید فخر جہاں کی دو مقدمات میں درخواست ضمانت قبل از گرفتاری پر سماعت ہوئی۔سید فخر جہاں کے خلاف 26 نومبر کے احتجاج پر تھانہ حضرو اٹک میں دو مقدمات درج ہیں۔سید فخر جہاں اپنے وکیل کے ہمراہ عدالت پیش ہوئے۔

عدالت نے سید فخر جہاں کی درخواست ضمانت پر سماعت 23 اپریل تک ملتوی کردی۔درخواست ضمانت پر سماعت انسداد دہشت گردی عدالت کے جج امجد علی شاہ نے کی۔

دیگر کیٹیگریز: پاکستان - پنجاب
ٹیگز: