سونا مزید مہنگا، قیمتوں میں بڑا اضافہ ریکارڈ ہوگیا

Apr 14, 2026 | 13:28:PM
سونا مزید مہنگا، قیمتوں میں بڑا اضافہ ریکارڈ ہوگیا
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز )عالمی اور مقامی سطح پر سونے اور چاندی کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

مقامی صرافہ مارکیٹ کے مطابق 24 قیراط فی تولہ سونا 4600 روپے مہنگا ہو کر 4 لاکھ 99 ہزار 962 روپے تک پہنچ گیا ہے، جبکہ 10 گرام سونا 3 ہزار 943 روپے اضافے کے بعد 4 لاکھ 28 ہزار 636 روپے کا ہوگیا ہے۔

اسی طرح چاندی کی قیمت میں بھی اضافہ دیکھا گیا ہے، جہاں 24 قیراط فی تولہ چاندی 326 روپے مہنگی ہو کر 8 ہزار 260 روپے پر پہنچ گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:آشا بھوسلے کی موت کی وجہ کیا بنی؟ڈاکٹرز نےحیران کن انکشاف کر دیا

 بین الاقوامی مارکیٹ میں بھی اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے، جہاں فی اونس سونا 46 ڈالر بڑھ کر 4 ہزار 776 ڈالر تک پہنچ گیا ہے۔