زرعی اتھارٹی کے قیام کا بل تیار، کل کابینہ اجلاس میں پیش کیا جائیگا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(اویس کیانی) وفاقی حکومت کا زراعت کی ترقی اور زرعی تجارت کو فروغ دینے کے لیے بڑا فیصلہ،وفاقی وزارت نیشنل فوڈ سیکیورٹی نے زرعی اتھارٹی کے قیام کا بل تیار کر لیا گیا جو کل کابینہ اجلاس میں پیش کیا جائے گا۔
رپورٹ کے مطابق زرعی اجناس کی تجارت اور طلب رسد کے معاملات کو باضابطہ بنایا جائے گا،اتھارٹی زراعت سے متعلق تجارتی سرگرمیوں کو فروغ دینے کی زمہ داری نبھائے گی،نیشنل ایگری ٹریڈ اینڈ فوڈ سیفٹی اتھارٹی کی تشکیل کا مجوزہ بل کابینہ اجلاس میں پیش کیا جائے گا،وفاقی کابینہ کا ممکنہ اجلاس کل شام چھ بجے بلانے کی تیاریاں شروع کر دی گئیں ہیں،وزیراعظم کی وطن واپسی پر کابینہ اجلاس میں چھ نکاتی ایجنڈے پر غور کیا جائے گا۔
وزیراعظم کابینہ ارکان کو بیلاروس کے کامیاب دورے پر اعتماد میں لیں گے، اجلاس میں پیر روشن انسٹیٹیوٹ برائے سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کے پہلے ریکٹر کی تقرری کی منظوری دی جائے گی،مستحکم سرمایہ کاری سکوک فریم ورک بھی منظوری کے لیے پیش کیا جائے گا،الیکٹرونک جرائم کی روک تھام کے علاوہ دیگر رولز کی منظوری بھی دی جائے گی،بحریہ یونیورسٹی کاج آف میڈیسن اسلام آباد کا معاملہ توثیق کے لیے پیش کیا جائے گا۔ اس کے علاوہ کابینہ سے مخصوص غیر رجسٹرڈ ادویات کی امپورٹ میں چھوٹ کی منظوری بھی لی جائے گی۔
یہ بھی پڑھیں: بے سرے گلوکار چاہت فتح علی خان کی ایک اور کرکٹ ویڈیو شوشل میڈیا وائرل