قلات: ڈاکوؤں اور لیویز کے درمیان فائرنگ، لیویز اہلکار سمیت 2 افراد شدید زخمی

Apr 14, 2024 | 19:42:PM
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) قلات کے علاقے مہلبی میں ڈاکوؤں اور لیویز کے درمیان فائرنگ کے تبادلے میں لیویز اہلکار سمیت 2 افراد شدید زخمی ہو گئے۔

لیویز ذرائع کے مطابق قلات کے علاقے مہلبی میں ڈاکوؤں اور لیویز کے درمیان فائرنگ کے تبادلے میں لیویز اہلکار سمیت دو افراد شدید زخمی ہوگئے ہیں، ڈاکو چرواہے سے ریوڑ چھین کر لے جارہے تھے کہ لیویز اور مقامی لوگ موقع پر پہنچ گئے، ڈاکوؤں کی فائرنگ سے ایک لیویز اہلکار اور ایک شہری شدید زخمی ہوگیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: حکومت کا عوام کو بڑا ریلیف، روٹی کی قیمت میں بڑی کمی

لیویز ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ ڈاکوؤں اور لیویز کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ جاری ہے، شدید زخمی لیویز اہلکار کوڈی ایچ کیو میں طبی امداد کے لئے منتقل کردیا گیاہے۔