سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں مقدمات کی سماعت کے حوالے سے کازلسٹ جاری

Apr 14, 2024 | 18:55:PM
سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں مقدمات کی سماعت کے حوالے سے کازلسٹ جاری
کیپشن: سپریم کورٹ لاہور رجسٹری
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ملک اشرف)سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں مقدمات کی سماعت کے حوالے سے کازلسٹ جاری کر دی گئی، چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ اور جسٹس منصور علی شاہ کی سربراہی میں 2 بنچ مقدمات کی سماعت کریں گے۔

تفصیلات کے مطابق چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس قاضی فائز عیسیٰ لاہورپہنچ گئے ،چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی سربراہی میں تین رکنی بنچ کل سے لاہور رجسٹری میں مقدمات کی سماعت کرے گا،چیف جسٹس کی سربراہی میں 3 رکنی بنچ میں جسٹس امین الدین خان اور جسٹس جمال خان مندو خیل شامل  ہیں۔

دوسری جانب جسٹس منصور علی شاہ کی سربراہی میں بھی تین رکنی بنچ کل سے لاہور رجسٹری میں مقدمات کی سماعت کرے گا،تین رکنی بنچ میں جسٹس یحییٰ آفریدی  اور جسٹس اطہر من اللہ  شامل ہیں۔دونوں  تین رکنی بنچز کل سے 19 اپریل تک لاہور رجسٹری میں سماعت کریں گے ،فریقین اور وکلاء کو کیسز کی سماعت کے متعلق  ہی آگاہ کردیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: حکومت کا عوام کو پہلا بڑا ریلیف، روٹی کی قیمت میں بڑی کمی