پوجا ہیگدے نے سلمان خان کے ساتھ ڈیٹنگ کی خبروں کی تردید کردی

Apr 14, 2023 | 22:19:PM
پوجا ہیگدے نے سلمان خان کے ساتھ ڈیٹنگ کی خبروں کی تردید کردی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 ممبئی(ویب ڈیسک) بالی ووڈ کی خوبرو اداکارہ پوجا ہیگدے نے سپر سٹار سلمان خان کے ساتھ ڈیٹنگ  کی خبروں کی تردید کردی۔

تفصیلات کے مطابق سوشل میڈیا  پر اداکارہ سلمان خان اور اداکارہ پوجا ہیگدے ڈیٹنگ کی خبریں چل رہی ہیں جس پر اداکارہ نے باضابطہ طور پر اپنا ردعمل کا اظہار کردیا۔ اداکارہ نے ڈیٹ کی تمام خبروں کی سختی سے تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ" وہ اب تک سنگل ہیں اور اس وقت ان کی تمام توجہ اپنے کیریئر پر ہے"۔

پوجا ہیگدے کا کہنا تھا کہ "میں اپنے متعلق خبریں پڑھتی رہتی ہوں اور اب اس پر میں سوائے اس بات کے کیا کہہ سکتی ہوں کہ میں سنگل ہوں، مجھے اپنے کیریئر کیلئے ایک شہر سے دوسرے شہر جانا پڑ رہا ہے میں اب ایک جگہ بیٹھ کر ان افواہوں کا مقابلہ نہیں کرسکتی"۔سلمان خان کے ساتھ اپنے کام کے تجربے کو شیئر کرتے ہوئے اداکارہ نے بتایا کہ "سلمان سر اپنے انٹرویوز کی طرح سچے آدمی ہیں اور آپ ان کو سیٹ پر ایک طرح ہی پائیں گے، ان کے ساتھ کام کرنا بڑا تجربہ ہے"۔

سلمان خان اور پوجا ہیگدے کے درمیان ڈیٹنگ کی خبریں بالی ووڈ میں گرم ہیں اور ان افواہوں کو تقویت اس وقت ملی جب سلمان خان ہیگدے کے بھائی کی شادی پر نظر آئے۔

واضح رہے کہ دونوں اداکار عید الفطر کے موقع پر فلم "کسی کا بھائی کسی کی جان" میں ایک ساتھ نظر آئیں گے جہاں پوجا ہیگدے اور سلمان کا رومینٹک کردار دکھایا گیا ہے۔