ٹی ٹی پی کا بلوچستان کی کالعدم تنظیموں سے الحاق: دہشتگردوں کی شکست کا ثبوت

Apr 14, 2023 | 14:58:PM
ٹی ٹی پی کا بلوچستان کی کالعدم تنظیموں سے الحاق: دہشتگردوں کی شکست کا ثبوت
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) تحریک طالبان پاکستان بلوچستان کی کالعدم تنظیموں کیساتھ الحاق کی کوششوں میں مصروف ہے جس ان کی شکست اور پسپائی کا واضح ثبوت ہے۔

پاکستان کی سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخواء اور بلوچستان میں کامیاب کارروائیوں کے بعد ٹی ٹی پی بوکھلاہٹ کا شکار ہے اور اپنے بیرونِ ملک ہینڈلرز کی ایماء پر دوسرے دہشتگردوں کے ساتھ الحاق کی ناکام کوششوں میں مصروف ہے۔

یہ بھی پڑھیے: باجوڑ،سکیورٹی فورسزکی کارروائی، فائرنگ کے تبادلے میں 3 دہشتگرد ہلاک

بلوچ کمانڈر گلزار امام  کی گرفتاری کے بعد بلوچستان کے شر پسند ٹی ٹی پی کے قریب ہونا چاہتے ہیں جبکہ بلوچستان کی عوام ٹی ٹی پی اور شر پسندوں کی تشدد کی سوچ کو مسترد کرتی ہے، ایسے وہاں کے کوگوں کی حمایت سے سیکیورٹی فورسز کے سامنے دہشتگرد عناصر نے دم توڑنا شروع کردیا ہے۔