باجوڑ؛ سکیورٹی فورسزکی کارروائی، فائرنگ کے تبادلے میں 3 دہشتگرد ہلاک

Apr 12, 2023 | 19:54:PM
باجوڑ؛ سکیورٹی فورسزکی کارروائی، فائرنگ کے تبادلے میں 3 دہشتگرد ہلاک
کیپشن: سکیورٹی فورسز فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)باجوڑ میں سکیورٹی فورسز کے آپریشن میں فائرنگ کے تبادلے میں 3 دہشتگرد ہلاک ہو گئے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق سکیورٹی فورسز نے باجوڑ میں خفیہ اطلاع پر آپریشن کیا،جہاں سکیورٹی فورسز اور دہشتگردوں کے درمیان شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا،فائرنگ کے نتیجے میں 3 دہشتگرد ہلاک ہو گئے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق ہلاک دہشتگردوں سے اسلحہ اور گولہ بارودی بھی برآمد ہوا،دہشتگرد فورسز کے خلاف کارروائیوں، بھتہ خوری، ٹارگٹ کلنگ میں ملوث تھے ۔
آئی ایس پی آر کے مطابق علاقے کے مقامی لوگوں نے آپریشن کو سراہااوردہشتگردی کے خاتمے کیلئے فورسز کے ساتھ مکمل تعاون کااظہارکیا۔

یہ بھی پڑھیں: سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر بل کیخلاف درخواستیں سماعت کیلئے مقرر