اسٹار وارز کی پہلی خاتون فلمساز بننے پر پریانکا چوپڑا کی شرمین عبید چنائے کو مبارک باد

Apr 14, 2023 | 10:32:AM
عالمی شہرت یافتہ بالی ووڈ انڈسٹری کی معروف اداکارہ پریانکا چوپڑا نے آسکر ایوارڈ یافتہ پاکستانی فلم ساز شرمین عبید چنائے کو اسٹار وارز کی جانب سے پہلی خاتون ہدایت کار بننے پر مبارک باد پیش کی۔
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) عالمی شہرت یافتہ بالی ووڈ انڈسٹری کی معروف اداکارہ پریانکا چوپڑا نے آسکر ایوارڈ یافتہ پاکستانی فلم ساز شرمین عبید چنائے کو اسٹار وارز کی جانب سے پہلی خاتون ہدایت کار بننے پر مبارک باد پیش کی۔

فوٹو ایند ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹا گرام پر اسٹوری شیئر کرتے ہوئے بھارتی اداکارہ پریانکا چوپڑا نے پاکستانی فلم ساز شرمین عبید چنائے کو ان کی کامیابی پر مبارک باد دی ہے۔

انہوں نے شرمین عبید چنائے کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے لکھا ہے کہ ’اسٹار وارز کی ہدایت کاری کرنے والی پہلی غیر انگریز اور پہلی خاتون فلم ساز ایک جنوبی ایشائی فلم ساز ہیں، یہ ایک تاریخ ساز لمحہ ہے‘۔

پریانکا چوپڑا نے شرمین عبید چنائے کو مخاطب کرتے ہوئے لکھا ہے کہ ’میری دوست مجھے آپ پر فخر ہے اور دعا ہے کہ آپ کو اسے انجام دینے کی قوت عطا ہو‘۔

خیال رہے کہ پریانکا چوپڑا واحد اداکارہ نہیں ہیں جنہوں نے شرمین عبید چنائے کو مبارک باد پیش کی ہے، بلکہ مہوش حیات، ماہرہ خان، وجاہت رؤف، عدنان ملک سمیت کئی ملکی و غیر ملکی معروف شخصیات کی جانب سے شرمین عبید چنائے کے لیے مبارک باد کا سلسلہ جاری ہے۔