بیٹی کے علاج کیلئے تمام جمع پونجی لگا دینے والی ماں کی بڑی لاٹری 

Apr 14, 2023 | 09:50:AM
زندگی کی تمام جمع پونجی بیٹی کے کینسر کے علاج پر خرچ کرنے والی امریکی خاتون نے 2 ملین ڈالر کی لاٹری جیت لی۔
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) زندگی کی تمام جمع پونجی بیٹی کے کینسر کے علاج پر خرچ کرنے والی امریکی خاتون نے 2 ملین ڈالر کی لاٹری جیت لی۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکا  کی ریاست فلوریڈا سے تعلق رکھنے والی خاتون، جیرالڈائن جیمبلٹ نے بچت کر کے جمع کی گئی اپنی تمام رقم بیٹی کے چھاتی کے کینسر کے علاج کے لیے استعمال کر لی تھی۔

کینسر سے لڑتی بیٹی کی جانب سے اپنی بیماری کو مات دینے کے ٹھیک ایک دن بعد اس کی والدہ جیرالڈائن جیمبلٹ دوبارہ سے 2 ملین کی مالک بن گئیں۔

اس حیرت انگیز واقعے کو سوشل میڈیا پر ’فلوریڈا لاٹری‘ کے ٹوئٹر پیج کی جانب سے بھی شیئر کیا گیا۔ اس  پوسٹ کے مطابق  مسز جیمبلٹ نے اُن کی لاٹری ٹکٹ کو اِس دن خریدا جس دن اُن کی کینسر سے لڑتی بیٹی نے اپنے علاج کا آخری مرحلہ مکمل کیا تھا۔

دوسری جانب مسز جیرالڈائن جیمبلٹ کا بتانا ہے کہ جب انہوں نے ایک گیس اسٹیشن سے لاٹری خریدنے کا ارادہ کیا تو پہلے کلرک نے  اُنہیں لاٹری ٹکٹ کے ختم ہونے کا بتایا، اُنہیں یہ گیم بہت پسند تھا لہٰذا انہوں نے کلرک کو دوبارہ ٹکٹ دیکھنے کی درخواست کی اور ڈھونڈنے پر کلرک کو آخری ٹکٹ مل ہی گیا۔

مسز جیمبلٹ کا مزید بتانا تھا کہ اور اُنہیں اس گیم میں سب سے بڑا انعام جیتنے کی خبر جَلد ہی مل گئی اور وہ ایک ساتھ 1,645,000 ڈالر اپنے گھر لے آئیں۔

فلوریڈا لاٹری نامی ٹوئٹر اکاؤنٹ کی جانب سے شیئر کی گئی پوسٹ میں مسز جیمبلٹ کو اپنی بیٹی اور پوتی کے ساتھ لاٹری میں ملنے والی رقم وصول کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔