وزیر اعلیٰ کون؟پرویز الہیٰ یا حمزہ شہباز ۔تحریک انصاف کے 24 منحرف ارکان کا بڑا اعلان
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز) تحریک انصاف کے 24 منحرف ارکان پنجاب اسمبلی نے متحدہ اپوزیشن کے نامزد وزیر اعلیٰ حمزہ شہباز کو بھرپور تعاون کی یقین دہانی کرا دی۔منحرف ارکان نے کہا کہ حمزہ شہباز کی حمایت کا فیصلہ سوچ سمجھ کر کیا ہے۔
ذرائع کے مطابق گزشتہ روز لاہور کے مقامی ہوٹل میں ہونے والے افطار ڈنر میں پی ٹی آئی کے ناراض ارکان نے متحدہ اپوزیشن کے نامزد وزیر اعلیٰ حمزہ شہباز کو اپنے مکمل تعاون اور حمایت کی یقین دہانی کرا دی ہے۔
اس موقع پر ناراض ارکان نے کہا کہ بلیک میل کرنے کیلئے ہمارے خلاف اسپیکر آفس میں ریفرنس جمع کرایا گیا، اب پرویز الٰہی کا پیغام آ رہا ہے کہ واپس آ جائیں، کوئی کارروائی نہیں ہوگی۔
ذرائع کے مطابق ناراض ارکان کا کہنا ہے کہ انہوں نے حمزہ شہباز کی حمایت کا فیصلہ سوچ سمجھ کرکیا ہے اور ریفرنس کا جواب بھی نہ دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: پی ٹی آئی کے ملک گیر جلسے، ن لیگ کی حکمت عملی تیار ۔بڑا فیصلہ کرلیا
دوسری جانب بیشتر پی ٹی آئی ارکان نے حمزہ شہباز کو ووٹ دینے کے بعد مستعفی ہونے کا بھی فیصلہ کیا ہے۔
خیال رہے کہ پی ٹی آئی نے چند روز قبل 24 ناراض ارکان کیخلاف اسپیکر کے پاس ریفرنس جمع کرایا تھا، بتایا جا رہا ہے کہ ان ارکان کا تعلق جہانگیر ترین، عبدالعلیم خان اور اسد کھوکھر گروپ سے ہے۔
یہ بھی پڑھیں: شہباز شریف نے ایم کیو ایم کو بڑے عہدے کی پیشکش کردی