ن لیگ کے 10 ارکان کی رکنیت معطل،ترجمان اسمبلی کی وضاحت

Apr 14, 2022 | 10:33:AM
پنجاب اسمبلی ، انتخاب
کیپشن: پنجاب اسمبلی فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) پنجاب اسمبلی میں توڑ پھوڑ کے معاملہ پر 10  لیگی رہنماوں کی رکنیت معطل کرنے پر  ترجمان پنجاب اسمبلی کا وضاحتی بیان بھی آگیا۔ ترجمان پنجاب اسمبلی نےایم پی ایز کی رکنیت معطل کرنے کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ کسی رکن اسمبلی کو معطل نہیں کیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق ذرائع نے دعویٰ کیا تھا کہ صوبہ پنجاب میں قائد ایوان کے انتخاب کے موقع پر پنجاب اسمبلی میں ہنگامہ آرائی اور توڑ پھوڑ کرنے پر اپوزیشن کے 10 افراد کی رکنیت معطل کردی گئی۔ ان ارکان میں رانا مشہود، خواجہ عمران نذیر، سمیرا کومل، عظمیٰ بخاری، خلیل طاہر سندھو، زیب النسا اعوان، رانا لیاقت، صبا صادق، راحیلہ خادم حسین اور طارق مسیح گل کا نام بھی شامل ہے۔

یہ بھی پڑھیں:پی ٹی آئی قیادت استعفیٰ کارڈ کھیل کر پھنس گئی
ذرائع اسمبلی سیکرٹریٹ نے بتایا کہ توڑ پھوڑ پر معطلی کا پہلا لیٹر 6 اپریل اور دوسرا لیٹر 7 اپریل کو جاری کیا گیا تھا، رکینٹ معطل ہونے پر ان تمام ارکان کو اسمبلی میں داخلے سے روک دیا جائے گا، انکوائری کمیٹی نے خفیہ کیمروں اور ظاہری ثبوت کی روشنی میں رپورٹ بنائی ہے۔معطل لیگی رہنماوں کا کہناتھا کہ ہم نے کوئی توڑ پھوڑ نہیں کی،ہم نے مطالبہ کیا ہے کہ پنجاب اسمبلی میں میڈیا کو اجازت دی جائے۔ہم اور ہماری قیادت قانون کو ماننے والے ہیں۔ڈپٹی سپیکر کے اختیارات کو بحال کیا گیا۔ذرائع ابلاغ کے مطابق سپریم کورٹ کے فیصلہ کا بھی حوالہ دیا گیا۔خلاف قانون اور آئین ہے۔ڈپٹی سپیکر ہی الیکشن کروائیں گے۔

یہ بھی پڑھیں:تحریک انصاف کا الیکشن کمیشن کیخلاف عدالت جانے کا اعلان