کیا کترینہ کیف امید سے ہیں؟سوشل میڈیا پر نئی بحث چھڑ گئی 

Apr 14, 2022 | 01:34:AM
بالی ووڈ اداکارہ، کترینہ کیف، امید، نئی بحث چھڑ گئی،
کیپشن: کترینہ کیف
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) سوشل میڈیا پر بالی ووڈ اداکارہ کترینہ کیف کے امید سے ہونے کے حوالے سے نئی بحث چھڑ گئی ہے۔
 کترینہ کیف اور وکی کوشل گزشتہ برس 9 دسمبر کو راجستھان میں رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئے اور بھارتی میڈیا کے مطابق پیر کے روز کترینہ کیف کو ممبئی ائیر پورٹ پر گلابی رنگ کے ڈھیلے ڈھالے کرتے اور پاجامے میں دیکھا گیا۔
سوشل میڈیا پر کترینہ کیف کی ائیرپورٹ پر تصاویر اور ویڈیوز وائرل ہوتے ہی مداحوں نے قیاس آرائیاں شروع کر دیں کہ اداکارہ امید سے ہیں۔
 ایک صارف نے لکھا کہ کترینہ امید سے لگ رہی ہیں جبکہ دوسرے صارف نے لکھا کہ کیا کترینہ امید سے ہیں؟ اگر ہاں، تو یہ اچھی بات ہے۔

یہ بھی پڑھیں: عامر لیاقت سے علیحدگی کی خبریں، دانیہ شاہ بول پڑیں