عامر لیاقت سے علیحدگی کی خبریں، دانیہ شاہ بول پڑیں

Apr 14, 2022 | 01:22:AM
عامر لیاقت، تیسری اہلیہ، علیحدگی کی خبریں، دانیہ شاہ کا موقف،
کیپشن: دانیہ شاہ، عامر لیاقت
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) تحریک انصاف کو چھوڑنے والے عامر لیاقت اور ان کی تیسری اہلیہ کے درمیان علیحدگی کی خبریں گردش کررہی ہیں جس پرسیدہ دانیہ شاہ کا موقف بھی آگیا۔
سیدہ دانیہ شاہ نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام اکاﺅنٹ پر ایک ویڈیو پوسٹ کی ہے، انسٹاگرام پر پوسٹ کی جانے والی ویڈیو میں دانیہ نے کہا کہ ہم ایک بہتر ازدواجی زندگی کیلئے تیار ہیں ۔
 عامر لیاقت نے انسٹاگرام پر پر پوسٹ کی جانے والی ویڈیو کی کیپشن میں لکھا کہ پی ٹی آئی والوں تم میرے گھر میں گھسے ہو مجبور مت کرو کہ بنی گالہ میں تیسری بیوی کے قصے سناﺅں۔ عامر لیاقت نے کہا کہ میں ایف آئی آے اورمتعلقہ اداروں سے مطالبہ کرتا ہوں ان نام نہاد صحافیوں اور سوشل میڈیا کے اکاﺅنٹس چلانے والے جھوٹوں کو گرفتار کریں جو ہماری خدانخواستہ علیحدگی کی خبریں پھیلا رہے ہیں۔
واضح رہے قبل ازیں تیسری اہلیہ سے علیحدگی کی خبروں پر عامر لیاقت نے انسٹاگرام پر سٹوری شیئر کی تھی۔ عامر لیاقت حسین نے ایک خبر کا سکرین شاٹ شیئر کیا اور اس پر ’بکواس‘ لکھا۔
ایک اور سٹوری میں اہلیہ کا اکاؤنٹ بھی شیئر کیا،اکاؤنٹ پر حال ہی میں عامر لیاقت کی ایک ویڈیو شیئر کی گئی جب کہ دانیہ نے اپنی ہر پوسٹ میں عامر لیاقت حسین کو مینشن بھی کیا ہوا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: اتحادی حکومت میں میرا وزیر خارجہ بننا میری پارٹی کیلئے ہضم کرنا مشکل ہوگا،بلاول بھٹو