معروف اداکار سہیل احمد کے گھر صفِ ماتم بچھ گئی

Apr 14, 2021 | 17:00:PM
معروف اداکار سہیل احمد کے گھر صفِ ماتم بچھ گئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)اداکار سہیل احمد کے چھوٹے بھائی جنید اکرم گردے فیل ہونے کی وجہ سے انتقال کر گئے، جنید اکرم کی نماز جنازہ اے بلاک مسجد ماڈل ٹائون میں ادا کی گئی۔

تفصیلات کے مطابق اداکار سہیل احمد کے بھائی جنید اکرم گردے کی مرض میں سولہ سال سے مبتلا تھے اور گردے فیل ہونے کی وجہ سے انتقال کرگئے، جنید اکرم شیخ زید ہسپتال میں داخل تھے، نماز جنازہ میں صوبائی وزیر صنعت و تجارت میاں اسلم اقبال، سینئر رہنما پی پی پی قمر زمان قائرہ، چیئر مین دنیا نیوز میاں عامر محمود، سماجی شخصیت شاہد قادر،سینئرتجزیہ نگار سلمان غنی اور دیگر سیاسی و سماجی شخصیات نے شرکت کی۔خطیب ماڈل ٹائون مسجد مفتی خلیل الرحمٰن حقانی نے نماز جنازہ پڑھائی۔

یہ بھی پڑھیں :حکومت کا تحریک لبیک پر پابندی لگانے کا فیصلہ