اسلام آباد:خاتون کو ہراساں کرنے والا ملزم ایضان الحسن گرفتار
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
(طیب سیف)اسلام آباد NCCIA کی جانب سے خاتون کو ہراساں کرنے والے ملزم کو ایضان الحسن کو گرفتار کر لیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق ملزم نے خاتون کو بلیک میل اور ذہنی اذیت میں مبتلا کیا، خاتون کو دھمکی آمیز اور فحش پیغامات بھیجے گئے۔
ملزم نے خاتون کو غیراخلاقی تعلق پر مجبور کرنے کی کوشش کی، متاثرہ خاتون کو ذہنی دباؤ اور شدید ذہنی صدمہ پہنچا، ایف آئی آر نمبر 262/2025 درج کر لی گئی۔
مقدمہ سیکشن 20، 21 اور 24 پیکا ایکٹ 2016 کے تحت درج کیا گیا، چھاپہ اسلام آباد کے سیکٹر I-8 میں مارا گیا۔ملزم ایضان الحسن ولد محمود اکرم راولپنڈی سے تعلق رکھتا ہے، ملزم کو موقع پر گرفتار کر کے مزید تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں :اسرائیل اپنا دائرہ وسیع کرتا جا رہا ، اب ذمے داری مسلم امہ پر آگئی ہے: خواجہ آصف