نیگلیریا نے ایک اور نوجوان کی جان لے لی،رواں سال مرنیوالوں کی تعداد 5 ہو گئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ابراہیم رند) کراچی میں ڈسٹرکٹ سینٹرل کا رہائشی نوجوان نیگلیریا سے انتقال کرگیا،رواں سال کےدوران نیگلیریا سے انتقال کرنے والے افراد کی تعداد 5 ہوگئی۔
تفصیلات کے مطابق نیگلیریا فولیری سے متاثر 29سالہ نوجوان کے انتقال کی تصدیق محکمہ صحت نے بھی کردی ہے۔محکمہ صحت کے مطابق مریض کو 7 ستمبر سے علامات ظاہر ہونا شروع ہوئیں۔11 ستمبر کو مریض کو نجی اسپتال میں داخل کیا گیا،نیگلیریا فولیری کی تصدیق مریض کے انتقال کے بعد 12 ستمبر کو ہوئی۔محکمہ صحت نےشہریوں کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کی ہے۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ نیگلیریا فولیری دماغ کو متاثر کرنے والا خطرناک جرثومہ ہے،پانی کے ٹینکوں میں کلورین کی مقدار بڑھائیں۔
یہ بھی پڑھیں:پسرور: نالہ ڈیگ میں سیلابی ریلے کے باعث متاثرہ ریلوے پٹری 17 روز بعد بحال