ایشیا کپ :پاکستان بھارت سے کیسے جیت سکتا ہے، راشد لطیف نے بتا دیا

Sep 13, 2025 | 13:56:PM
 ایشیا کپ :پاکستان بھارت سے کیسے جیت سکتا ہے، راشد لطیف نے بتا دیا
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)پاکستانی ٹیم کے سابق کپتان اور عالمی شہرت یافتہ وکٹ کیپر راشد لطیف نے بھارت کے خلاف پاکستانی ٹیم کی کمزوریوں کو اجاگر کیا اور ساتھ ہی بھارت سے جیت کا نسخہ بتا دیا۔

راشد لطیف نے بھارتی میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اور بھارت نے گزشتہ 10 سال میں دو طرفہ سیریز نہیں کھیلی، ان کا آمنا سامنا صرف آئی سی سی اور اے سی سی ایونٹس میں ہی ہوتا ہے۔

سابق کپتان نے کہا کہ 10 برس کے دوران پاک بھارت ٹیموں کے درمیان کھیلے گئے 15 میں 12 میچز میں بھارت کامیاب ہوا۔

راشد لطیف کا کہنا تھا کہ پاکستان کی بھارت کے خلاف بڑی کمزوری جذبات پر قابو نہ رکھنا، صبر، حکمت عملی نہ دکھانا اور مکمل فوکس سے نہ کھیلنا ہے، جس کے سبب پاکستانی ٹیم کو نقصان اُٹھانا پڑتا ہے جیت کیلئے پاکستان کو ان تمام غلطیوں پر قابو پانا ہوگا۔

مزید پڑھیں:کینسر :باسکٹ بال کی مشہور کھلاڑی چل بسیں

سابق کپتان نے کہا کہ پاکستانی ٹیم جذباتی ہوتی ہے، ہم ایک ہی وقت میں سب کچھ کرنے کی کوشش کرتے ہیں، یہی وہ صورتحال ہے جب کھیل خراب ہوجاتا ہے۔

اُنہوں نے کہا کہ بھارت حالات اور پچ کی صورتحال کے مطابق کھیلتا ہے اور جیت جاتا ہے، پاکستان پر 30 سال سے دباؤ ہے اور اسی کا فائدہ بھارتی ٹیم نے اُٹھایا ہے