کینسر :باسکٹ بال کی مشہور کھلاڑی چل بسیں

Sep 13, 2025 | 13:37:PM
کینسر :باسکٹ بال کی مشہور کھلاڑی چل بسیں
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)آسٹریلیا کی باسکٹ بال کی معروف کھلاڑی تیانا مانگا کاہیا کینسر کے باعث 30 برس کی عمر میں فانی دنیا کو خیر باد کہہ گئیں۔

امریکی میڈیا کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ آسٹریلوی باسکٹ بال کھلاڑی تیانا مانگا کاہیا جمعرات کو کینسر سے جنگ ہار گئیں۔

رپورٹس کے مطابق باسکٹ بال کی کھلاڑی تیانا مانگا صرف 30 برس کی عمر میں اپنے چاہنے والوں کو افسردہ چھوڑ گئیں۔

معروف کھلاڑی نے اپنے گھر والوں اور قریبی دوستوں کے درمیان آخری سانسں لیں، اہلخانہ کی جانب سے باسکٹ بال سٹار کی موت کی تصدیق سوشل میڈیا پر کی گئی ہے۔

مزید پڑھیں:نیپال میں کشیدگی، ویمنز بلائنڈورلڈ کپ میں پاکستان کے میچز کا انعقاد خطرے میں

2019 میں خاتون کھلاڑی کو بریسٹ کینسر کی تشخیص ہوئی تھی جس کے بعد انہوں نے کیموتھراپی، ڈبل ماسٹیکٹومی اور سرجری کروائی اور 2021 میں امریکا کی سیراکیوز یونیورسٹی سے کھیل میں شاندار واپسی کی۔ لیکن 2023 میں کینسر دوبارہ شدت اختیار کر گیا جس کے باعث انہیں ریٹائرمنٹ لینا پڑی۔

رواں برس جون میں تیانا مانگا کاہیا نے این بی ایل 1 کی ٹیم سدرن ڈسٹرکٹس سپارٹنز کے لیے حیران کن انداز میں دوبارہ کورٹ میں قدم رکھنے کی کوشش کی تھی، مگر بیماری کے باعث وہ جلد ہی کھیل سے دور ہوگئیں۔

3 ستمبر کو انہوں نے آخری بار کورٹ کو خیرباد کہا اور ایک ہفتے بعد ہی چل بسیں۔