معروف ٹک ٹاکر کنول آفتاب کی گود بھرائی کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل

Sep 13, 2022 | 14:52:PM
فائل فوٹو
کیپشن: معروف ٹک ٹاکر کنول آفتاب کی گود بھرائی کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل
سورس: instagram
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک )پاکستانی معروف ٹک ٹاکر کنول آفتاب اور ذوالقرین سکندر جَلد والدین بننے والے ہیں۔جس کے بارے میں انہوں نے اپنے مداحوں کو سوشل میڈیا پر ہی بتایا تھا۔اسی سلسلے میں کنول آفتاب کی گود بھرائی کی رسم ہوئی، کنول آفتاب کی گود بھرائی کی تقریب سے متعدد تصویریں اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہیں۔

View this post on Instagram

A post shared by Kanwal Aftab (@kanwal.135)

تفصیلات کے مطابق گود بھرائی کی تصویریں اور ویڈیو خود کنول آفتاب اور ذوالقرنین کی جانب سے اپنے مداحوں کے ساتھ سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر شیئر کی گئی ہیں جنہیں بے حد پسند کیا جا رہا ہے۔

View this post on Instagram

A post shared by Kanwal Aftab (@kanwal.135)

اس موقع پر مداحوں سمیت شوبز انڈسٹری کی معروف شخصیات اس جوڑی کو کمنٹ باکس میں مبارکباد دے رہی ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ دنوں ٹِک ٹاکر جوڑی ذوالقرنین اور کنول آفتاب کے گھر بڑی چوری کی واردات ہوئی تھی جس میں چور گھر کا یو پی ایس تک ساتھ لے گئے تھے۔اس چوری سے متعلق ذوالقرنین نے ویڈیو شیئرنگ ایپ یو ٹیوب پر ایک نیا وی لاگ شیئر کیا تھا جس میں پولیس ان کے بکھرے ہوئے گھر کا جائزہ لے رہی تھی۔

یاد رہے کہ ٹک ٹاکر جوڑی  ذوالقرنین اور کنول آفتاب کی شادی رواں برس ہوئی تھی اب وہ دونوں جلد ہی ننھے مہمان کو خوش آمدید کہنے کے لیے تیار ہیں۔