ابرارالحق نے بھارتی اداکارہ کو نسیم شاہ کے معاملے میں خبردار کر دیا

Sep 13, 2022 | 11:38:AM
فائل فوٹو
کیپشن: ابرارالحق نے بھارتی اداکارہ کو نسیم شاہ کے معاملے میں خبردار کر دیا
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک ) پاکستانی مشہور گلوکار ابرارالحق نے بھارتی اداکارہ اور ماڈل اروشی روٹیلا کو نسیم شاہ کے بارے میں پوسٹ کرنے کے بعد آ ڑے ہاتھوں لیتے ہوئے ایک بیان دیا جس میں انہوں نے اروشی کو تنبیہ کی کہ وہ پاکستانی کرکٹ ٹیم سے دور رہے۔

 تفصیلات کے مطابق ابرارالحق نے اپنے حالیہ انٹرویو کے دوران کپتان بابر اعظم سے متعلق  بات کرتے ہوئے کہا کہ بابر اعظم سے ایشیا کپ کے دوران توقعات زیادہ تھیں مگر وہ اُن پر پورا نہیں اتر سکے، اس بار ہی بس بابر اعظم کی پرفارمنس ٹھیک نہیں تھی۔انہوں نے مزید کہا کہ محمد رضوان بہت اعلیٰ کھیلے، ابرارالحق نے بولر نسیم شاہ کی بھی تعریف کی۔

نسیم شاہ کا ذکر آنے پر صحافی نے بتایا کہ اُن کے لیے تو بھارتی اداکارہ (اروشی روٹیلا) نے اپنے انسٹاگرام پر اسٹوری بھی لگا دی ہے۔

جس پر  ابرارالحق کا کہنا تھا کہ نسیم شاہ نوجوان سا ہے ابھی بچہ ہے، بھارتی اداکارہ سے درخواست ہے کہ آپ کی مہربانی ہمارے لڑکے چھوڑ دو۔