500 سے زائد آئل ٹینکرز پھنس گئے، پیٹرول بحران کا خدشہ

Sep 13, 2022 | 09:52:AM
سندھ اور بلوچستان کے علاقوں میں 500 سے زائد آئل ٹینکرز پھنس گئے، پیٹرول بحران کا خدشہ پیدا ہوگیا
کیپشن: خبردار: ٹینکیاں فل کروالیں، پیٹرول کے حوالے سے بُری خبر آگئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) سندھ اور بلوچستان کے علاقوں میں 500 سے زائد آئل ٹینکرز پھنس گئے، پیٹرول بحران کا خدشہ پیدا ہوگیا۔

تفصیلات کے مطابق آئل ٹینکرز مالکا نے ملک میں تیل بحران پیدا ہونے کا خدشہ ظاہر کرتے ہوئے کہا پانچ سو سے زائد آئل ٹینکرز سندھ اور بلوچستان کی قومی شاہراہوں پر پھنسے ہوئے، دو روز میں نکالا نہیں گیا تو تیل کی ترسیل متاثر ہوگی۔

یہ بھی پڑھیں:اسٹیبلشمنٹ اور پی ٹی آئی میں رابطے شروع، جلد بہتری آئے گی: شیخ رشید

آل پاکستان آئل ٹینکرز اونرز ایسوسی ایشن کے چیئرمین میر شمس شاہوانی نے کہا سیلاب اور شدید بارشوں کے بعد اب تک سندھ اور بلوچستان سمیت ملک کے دیگر حصوں میں قومی شاہراہوں پر ہیوی ٹریفک کی روانی بند ہے۔

انہوں نے بتایا دور دراز علاقوں میں پانچ سو سے زائد آئل ٹینکرز دو ہفتوں سے پھنسے ہوئے ہیں، ڈرائیورز او کلینرز خوراک کی کمی سمیت شدید مشکلات کا شکار ہیں۔

میر شمس شاہوانی کا مزید کہنا تھا کہ حکومت کی جانب سے اب تک امداد اور ریسکیو کے لئے اقدامات نہیں کئے گئے۔