ملک بھر میں کورونا کے 99 کیسز کی تصدیق

Sep 13, 2022 | 09:35:AM
ملک بھر میں کورونا کے 99 کیسز کی تصدیق
کیپشن: فائل فوٹو (گوگل)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) پاکستان میں کرونا وائرس کے کیسز میں کمی دیکھنے میں آ رہی ہے جس کے بعد گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کورونا کے 99 کیسز سامنے آئے۔

قومی ادارہ برائے صحت کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک میں کورونا وائرس انفیکشن سے ایک مریض جاں بحق ہوا۔

ان 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں 9 ہزار 1 سو 61 کورونا ٹیسٹ کیے گئے جن میں مثبت کیسز کی شرح 1.08 فی صد رہی۔

نیشنل انسٹیٹیوٹ آف ہیلتھ کے مطابق کورونا سے ہونے والے انفیکشن کے باعث ملک بھر کے مختلف اسپتالوں میں زیر علاج 89 مریضوں کی حالت تشویش ناک ہے جنھیں‌ انتہائی نگہداشت میں رکھا گیا ہے۔ پاکستان میں مجموعی طور پر اب تک 15 لاکھ 71 ہزار 1 سو 96 کورونا کیسز سامنے آ چکے ہیں جب کہ مجموعی اموات کی تعداد 30 ہزار 5 سو 99 ہو چکی ہے۔