پنجاب اتھلیٹکس ایسوسی ایشن کے معاملات چلانےکیلئے12 رکنی مینجمنٹ کمیٹی کا اعلان
Stay tuned with 24 News HD Android App
(حافظ شہباز علی )اتھلیٹکس فیڈریشن آف پاکستان نے پنجاب اتھلیٹکس ایسوسی ایشن کے معاملات چلانے کے لیے 12 رکنی مینجمنٹ کمیٹی کا اعلان کردیا.
اتھلیٹکس فیڈریشن آف پاکستان کی طرف سے اعلان کردہ مینجمنٹ کمیٹی میں اتھلیٹکس فیڈریشن کی سینیئر نائب صدر شاہدہ خانم چئیر پرسن ہوں گی،کمیٹی کے اراکین میں ایڈووکیٹ اصغر علی گل، راشد محمود بٹ ، مسز شاہینہ اشتیاق،میجر (ر) مسعود حیدر، سید جمال حسین ، اصغر نعیم البدل گل، خان بہادر،سعود جان ،شہزادی گلفام ،سید ثقلین عباس اور ڈاکٹر ریحان یوسف شامل ہیں۔
کمیٹی پنجاب اتھلیٹکس ایسوسی ایشن کے روز مرہ کے امور چلانے کے ساتھ ساتھ 90 روز میں اتھلیٹکس فیڈریشن آف پاکستان کے آئین کی روشنی میں پنجاب اتھلیٹکس کا آئین تشکیل دے گی۔
کمیٹی 90 روز میں پنجاب اتھلیٹکس کے آئین اور الیکٹورل کالج کی منظوی کے بعد نئی باڈی کے انتخاب کروانے کی بھی پابند ہوگی،کمیٹی ضرورت پڑنے پر اتھلیٹکس فیڈریشن سے نئے ممبر کی شمولیت کی درخواست کرسکتی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: علی امین گنداپور نے آئینی طریقے سے استعفی دیا،شوکت یوسفزئی