پولیس پر عد م اعتماد، بھارتی اداکارہ نے پستول کے لائسنس کیلئے درخواست دے دی

Oct 13, 2025 | 14:03:PM
پولیس پر عد م اعتماد، بھارتی اداکارہ نے پستول کے لائسنس کیلئے درخواست دے دی
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( 24 نیوز)معروف اداکارہ سنگیتا بجلانی نے جولائی میں اپنے فارم ہاؤس پر ہونے والی چوری اور توڑ پھوڑ کے واقعے کے بعد اپنی حفاظت کے لیے اسلحہ لائسنس کی درخواست دی ہے۔ انہوں نے پونے رورل سپرنٹنڈنٹ آف پولیس سندیپ سنگھ گل سے ملاقات کر کے کیس کی تحقیقات میں تاخیر پر اپنی تشویش کا اظہار کیا ہے۔

سنگیتا بجلانی کے فارم ہاؤس میں نامعلوم افراد نے نقدی، ٹی وی اور دیگر قیمتی اشیاء چوری کیں اور گھر کی دیواروں پر فحش گرافٹی بھی کی، پولیس کے مطابق چوری ہونے والی نقدی تقریباً 50,000 روپے اور ٹی وی کی قیمت 7,000 روپے بتائی گئی ہے، اداکارہ نے واقعے کو ’گہرا تکلیف دہ‘ اور ’’ذہنی طور پر صدمہ پہنچانے والا‘‘ قرار دیا ہے۔

سنگیتا بیجلانی نے بتایا کہ میں گزشتہ 20 سال سے وہاں رہ رہی ہوں، پاونا میرے لیے گھر کی طرح ہے، لیکن اس خوفناک چوری کے واقعے کو تین ماہ اور نصف ہو گئے ہیں، مگر ابھی تک کوئی پیش رفت نہیں ہوئی۔

انہوں نے مزید کہا کہ ایس پی نے انہیں یقین دہانی کرائی کہ پولیس اس معاملے کی گہرائی میں جائے گی اور مجرموں کو پکڑے گی،بجلانی نے کہا کہ یہ چوری اور گھر میں توڑ پھوڑ کا واقعہ تھا، جو بہت خوفناک تھا، خوش قسمتی سے میں وہاں موجود نہیں تھی۔ گھر کے اندر دیواروں پر فحش باتیں اور گرافٹی لکھی گئی تھیں، اداکارہ نے کہا کہ یہ واقعہ صرف انہیں ہی نہیں بلکہ پاونا کے دیگر رہائشیوں کو بھی بے چین کر گیا ہے۔

مزید پڑھیں:سچن ٹنڈولکر نے اپنا سپورٹس ویئر برینڈ متعارف کرادیا

انہوں نے کہا، پاونا میں کئی بزرگ شہری اور خاندان رہتے ہیں۔ حفاظت بہت اہم ہے۔ حالیہ واقعات کی وجہ سے پاونا کے رہائشی غیر محفوظ محسوس کر رہے ہیں،چوری کے بعد اداکارہ نے اپنی حفاظت کے لیے اقدامات کیے ہیں، انہوں نے کہا، ’اس واقعے کے بعد میں نے پونے رورل پولیس سے اسلحہ لائسنس کی درخواست دی ہے۔ ایک خاتون کی حیثیت سے اگر میں اکیلی فارم ہاؤس جاؤں تو مجھے کسی قسم کی حفاظت کی ضرورت محسوس ہوتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ مجھے پہلے کبھی اسلحہ لائسنس کی ضرورت محسوس نہیں ہوئی، مگر پہلی بار میں غیر محفوظ اور تھوڑا خوفزدہ ہوں،بجلانی نے امید ظاہر کی کہ پولیس جلد از جلد کارروائی کرے گی اور مجرموں کو انصاف کے کٹہرے میں لائے گی تاکہ پاونا کے رہائشیوں کو تحفظ کا احساس واپس ملے۔