حکیم شہزاد کے بیٹے نصیب الرحمان کی عبوری ضمانت منظور

Oct 13, 2025 | 13:08:PM
حکیم شہزاد کے بیٹے نصیب الرحمان کی عبوری ضمانت منظور
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(شاہین عتیق )ڈرگ کورٹ لاہور میں جعلی مچلکے جمع کرانے کے کیس میں معروف ٹک ٹاکر حکیم شہزاد کے بیٹے کی عبوری ضمانت منظورہوگئی۔
حکیم شہزاد کے بیٹے نصیب الرحمان سیشن کورٹ میں پیش ہو گئے،ایڈیشنل سیشن جج سید علی عباس نے نصیب الرحمان کے جعلی مچلکے جمع کرانے کے کیس میں عبوری ضمانت پچیس اکتوبر تک منظور کر لی۔

یہ بھی پڑھیں:پرائیویٹ حج سکیم کے تحت بکنگ میں چار دن باقی رہ گئے
نصیب الرحمان کے خلاف چیئرمین ڈرگ کورٹ رانا محمد نوید نے جعلی مچلکے جمع کرانے پر متعلقہ تھانے میں پرچہ درج کرایا تھا۔