گورنر کے پاس اعتراض لگانے یا استعفیٰ مسترد کرنےکا اختیار ہی نہیں: نعیم حیدر پنجوتھہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)پی ٹی آئی قانونی ٹیم کے رکن نعیم حیدر پنجوتھہ نے کہاہے کہ آئین نےگورنر کو اعتراض لگانے یا استعفیٰ مسترد کرنے کا اختیار ہی نہیں دیا۔
نعیم حیدر پنجوتھہ نے کہا کہ گورنر نے آئین کی کسی شق کا حوالہ نہیں دیا،انہوں نے واردات ڈالنے کی کوشش کی اور ہم اسے مسترد کرتے ہیں۔
نعیم حیدر پنجوتھہ کا کہنا تھا کہ علی امین نے تحریری استعفیٰ دیا اور ویڈیو پیغام بھی موجود ہے، دستخط پر اعتراض تب ہوتا ہے جب کوئی شخص موجود نہ ہو۔
انہوں نے کہا کہ آج صبح الیکشن ہوگا اور وزیراعلیٰ سہیل آفریدی ہوں گے۔
یہ بھی پڑھیں:گورنر کے پی نے علی امین گنڈاپور کا استعفیٰ اعتراض لگا کر واپس بھجوا دیا
یاد رہے کہ گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے علی امین کے دستخط پر اعتراض لگا کر ان کا استعفیٰ واپس کردیا ہے،گورنر خیبرپختونخوا فیصل کنڈی کی جانب سے لکھے گئے خط میں علی امین کے دونوں استعفوں پر دستخط کو مختلف اور غیرمشابہ قرار دیا گیا۔