او آئی سی کے نمائندہ خصوصی برائے جموں و کشمیر کا لائن آف کنٹرول اور مظفر آباد کا دورہ

Oct 13, 2023 | 22:07:PM
او آئی سی کے نمائندہ خصوصی برائے جموں و کشمیر کا لائن آف کنٹرول اور مظفر آباد کا دورہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(احمد منصور)سیکرٹری جنرل او آئی سی کے نمائندہ خصوصی برائے جموں و کشمیر  نے لائن آف کنٹرول (چکوٹھی) اور مظفر آباد کا دورہ کیا۔

تفصیلات کے مطابق اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) کے اسسٹنٹ سیکرٹری جنرل (سیاسی) اور جموں و کشمیر وفد کے ہمراہ مظفر آباد کا دورہ کیا ، ان کے ساتھ سعودی عرب، سوڈان سمیت برادر مسلم ممالک کا اعلی سطح کا وفد بھی ہمراہ موجود تھے،او آئی سی وفد نے مظفر آباد میں جموں و کشمیر کی یادگار پر حاضری دی،وفد نے مانکپیان رفیوجی کیمپ، مظفر آباد کا بھی دورہ کیا،وفد کو مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم سے فرار ہونے والے باشندوں کی سماجی اقتصادی بہبود کے وسیع اقدامات سے آگاہ کیا گیا۔

اس کے علاوہ وفد نے بھارتی اشتعال انگیزی کے متاثرین سے بات چیت کی ،ایل او سی کے ساتھ  پیش آنے والی صورتحال کے بارے میں بریفنگ بھی دی گئی,یوسف الدوبے نے کشمیر کاز کے لیے او آئی سی کی حمایت کا یقین دلایا  اور  ہر سال دو بار کشمیر کا دورہ کرنے کی خواہش کا اظہار کیا۔

انہوں نے مسئلہ کشمیر پر پاکستان کے موقف کی حمایت کی اور کہا کہ او آئی سی پاکستان کے موقف کی تائید کرتی ہے جو بنیادی طور پر اقوام متحدہ کی قراردادوں پر مبنی ہے۔