ماہرہ خان کی ڈانس ویڈیو نے سوشل میڈیا پر تہلکہ مچا دیا

Oct 13, 2022 | 15:39:PM
فائل فوٹو
کیپشن: ماہرہ خان کی ڈانس ویڈیو نے سوشل میڈیا پر تہلکہ مچا دیا
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک )ماہرہ خان پاکستان انڈسٹری میں کسی تعارف کی محتاج نہیں۔ وہ متاثر کن، مشہور، خوبصورت ہیں اور ان کے خوش مزاج رویے نے انہیں پاکستانی میڈیا انڈسٹری میں الگ مقام دیا ہے۔ تاہم ان دنوں سو شل میڈیا پر ان کی ایک ڈانس ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جس میں اپنی نئی فلم کے پریمیئر  کے موقع پر کیا ہے۔

لاشاری فلمز کے بینر تلے تخلیق کی گئی شاہکار فلم ’دی لیجنڈ آف مولاجٹ‘ کے رنگا رنگ پریمیئر کا لاہور میں گزشتہ روز انعقاد کیا گیا۔

لاہور کے مقامی سینما گھر میں منعقدہ پروقار تقریب میں فلم کے مرکزی کردار نبھانے والے فنکاروں فواد خان، ماہرہ خان، حمزہ علی عباسی، حمائمہ ملک ، گوہر رشید سمیت مختلف اداکاروں نے شرکت کرکے تقریب کو چار چاند لگا دیئے۔

بلال لاشاری کی دی لیجنڈ آف مولا جٹ آج (جمعرات) کو سینما گھروں کی زینت بنے گی۔ فلم کا پریمیئر شو بدھ کو لاہور میں ہوا جہاں ماہرہ خان گلابی چمکدار لباس میں نظر آئیں۔

دی لیجنڈ آف مولا جٹ کے پریمیئر میں اپنے چہرے پر ملین ڈالر کی مسکراہٹ کے ساتھ ماہرہ خان کے  ڈانس کی ویڈیو نے انٹرنیٹ پر دھوم مچا دی۔

مزید برآں، پاکستان کے دل کی دھڑکن اور فلم کے ایک اہم اداکار فواد خان نے بھی اس تقریب کو اپنی شکل سے نوازا۔ اس نے کوٹ کے ساتھ گہرے سبز رنگ کا شلوار کرتہ پہنا ہوا تھا۔

خان اپنی اہلیہ صدف فواد خان کے ساتھ پریمیئر میں نظر آئے جو سیاہ لباس میں بالکل خوبصورت لگ رہی تھیں۔