سرکاری افسروں کوبلیک میل کرنے والی حسینہ گرفتار , کتنی نازیبا ویڈیو برآمد ہوئیں؟ جانیے

Oct 13, 2021 | 22:55:PM
نازیبا ویڈیوز، حنانامی خاتون،
کیپشن: سرکاری افسروں کو بلیک میل کرنے والی خاتون گرفتار
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے) نے نازیبا ویڈیوز کے ذریعے سرکاری افسروں کو بلیک میل کرنے والی حسینہ کو گرفتار کرلیا۔
تفصیلات کے مطابق ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ نے لاہور کے علاقے نواب ٹاؤن میں چھاپہ مار کر حنا محمود نامی خاتون کو گرفتار کیا۔ خاتون پر الزام ہے کہ وہ نازیبا ویڈیوز اور تصاویر کے ذریعے مختلف اداروں کے افسروں کو بلیک میل کرتی تھی۔ اس کے خلاف وفاقی اداروں کے بعض افسروں کی جانب سے ایف آئی اے کو کارروائی کیلئے درخواست دی گئی تھی۔ ملزمہ کے موبائل فون سے درجنوں نازیبا ویڈیوز اور تصاویر برآمد ہوئی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: ٹک ٹاکر عائشہ اکرم سے متعلق ہسپتال سے اہم خبر سامنے آگئی۔۔۔