ٹک ٹاک سٹار ڈولی کے گھر صف ما تم بچھ گئی

Oct 13, 2021 | 19:18:PM
ٹک ٹاکر،ڈولی،والدہ،وفات
کیپشن: ڈولی،فائل فوٹو

(ما نیٹر نگ ڈیسک) چیف ایگزیکٹو لیو پروڈکشن معروف اینکر، ٹک ٹاکر ڈولی کی والدہ انتقال کرگئیں۔انا للہ وانا الیہ راجعون۔

 تفصیلات کے مطابق ڈولی  کی وا لدہ کی عمر 65 برس تھی ، دوپہر 2 بجے کے قریب انہیں دل کی تکلیف ہوئی جس پر انہیں اسپتال لے جایا گیا جہاں ہارٹ اٹیک کے باعث ان کی وفات ہوگئی۔ مرحومہ کا جنازہ ان کی رہائش گاہ کے بلاک گلبرگ سے اٹھایا جائے گا ۔جبکہ انکی نماز جنازہ شام ساڑھےسات بجے فردوس مارکیٹ گلبرگ قبرستان کی جنازگاہ میں ادا کی جائے گی ۔

شوبز اور فلمی حلقوں نے ڈولی سے ان کی والدہ کی وفات پر تعزیت کی ہے اور کہا ہے کہ خدا انہیں جوار رحمت میں جگہ دے اور لواحقین کو صبر عطافرمائے، آمین۔

یہ بھی پڑھیں:حریم شا ہ کی صندل خٹک کے سا تھ ایک اور ڈا نس کی ویڈ یو اور تصاویر وا ئرل