جیل میں قید۔۔غم سے دوچار  آریان خان نے کھانا بند کر دیا

Oct 13, 2021 | 12:14:PM
 جیل میں قید۔۔غم سے دوچار  آریان خان نے کھانا بند کر دیا

 (مانیٹرنگ ڈیسک)بالی وڈ سپر اسٹار شاہ رخ خان کے بڑے بیٹے آریان خان اور اس کے ساتھ گرفتار ہونے والے دوست ارباز مرچنٹ اور دیگر نے  جیل  کا کھانا کھانے سے منع کر دیا۔

بھارتی میڈیا کی حالیہ رپورٹ کے مطابق آریان خان نے جیل کا کھانا کھانے سے صاف انکار کردیا اور فی الحال وہ بسکٹس کھانے کے طور پر کھا رہے ہیں،رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا ہےکہ آریان نے بسکٹس کے کچھ پیکٹس آرتھر روڈ جیل کی کینٹین سے خریدے ہیں اور وہ بظاہر غم و غصے کی کیفیت سے دوچار ہیں اسی لیے گزشتہ کچھ روز سے وہ کھانا ٹھیک سے نہیں کھا رہے۔

 دوسری جانب آریان کے ہمراہ گرفتار ان کے دوست ارباز مرچنٹ اور دیگر افراد نے بھی جیل کا کھانا کھانے سے انکار کردیا اور وہ کینٹین سے لے کر کھانا کھا رہے ہیں جس کیلئے پیسوں کی ادائیگی بھی وہ خود کررہے ہیں۔

واضح رہے کہ اس سے قبل آریان خان کی جیل میں گزارے جانے والی زندگی سے متعلق تفصیلات سامنے آئی تھیں جس میں بتایا گیا تھا کہ انہیں صبح 6 بجے اٹھا کر 7 بجے ناشتہ دیا جاتا ہے جب کہ دوپہر کا کھانا 11 بجے دیا جاتا ہے جس میں دال چاول شامل ہیں۔

 یہ بھی پڑھیں:    نیلم منیر نکاح کی دلہن بنی کیسی لگ رہی ہیں۔۔۔۔۔۔۔ویڈیو وائرل