وزیر داخلہ کا راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم کا دورہ، سکیورٹی انتظامات کا معائنہ کیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(روزینہ علی)وفاقی وزیرد اخلہ وچیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم کا دورہ کیا اور سکیورٹی انتظامات کا معائنہ کیا۔ محسن نقوی نے کھلاڑیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ آپ کی سکیورٹی ہماری ذمہ داری ہے۔ آپ کا دورہ پاکستان جاری رکھنا امن کی جیت اور دہشتگردی کی شکست ہے۔
پاکستان سری لنکا ون ڈے سیریز کے حوالے سے دونوں ٹیموں نے راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں پریکٹس کی۔دونوں ٹیموں نے فول پروف سکیورٹی میں سٹیڈیم میں پریکٹس کی۔ٹیموں نے شام 6 سے رات 9 بجے تک پریکٹس کی۔
وفاقی وزیر داخلہ و چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم کا دورہ کیا،سری لنکا کے ہائی کمشنر فریڈ سری ویراتنے اور وزیر مملکت طلال چودھری بھی ہمراہ تھے ۔محسن نقوی نے سکیورٹی انتظامات کا معائنہ کیا اور ڈیوٹی پر تعینات اہلکاروں سے ملاقات کی ۔
محسن نقوی کی قانون نافذ کرنے والے اداروں کے جوانوں کو جانفشانی سے فرائض سرانجام دینے کی تلقین کی ۔محسن نقوی نے پریکٹس کیلئے موجود سری لنکن کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں سے ملاقات کی ۔محسن نقوی نے پاکستان کا دورہ جاری رکھنے پرسری لنکن کھلاڑیوں کا فردا ًفردا ًشکریہ ادا کیا ۔
وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہاکہ آپ کی سکیورٹی ہماری ذمہ داری ہے۔ آپ کا دورہ پاکستان جاری رکھنا امن کی جیت اور دہشتگردی کی شکست ہے۔ پورا پاکستان آپ کی محبت اور خلوص کا ہمیشہ مقروض رہے گا۔ وزیر داخلہ نے کہاکہ پاکستان اور سری لنکا کی دوستی کا یہ خوبصورت موڑ پاکستانی قوم ہمیشہ یاد رکھے گی۔
محسن نقوی نے پاکستانی کھلاڑیوں سے بھی ملاقات کی اور پریکٹس سیشن بھی دیکھا۔
سری لنکن ہائی کمشنر نے کہاکہ میں نے مختلف ممالک میں خدمات سرانجام دی ہیں لیکن پاکستان کو اپنا دوسرا گھر سمجھتا ہوں۔ سکیورٹی سے ہم سب مطمئن ہیں۔
چیف کمشنر اسلام آباد،کمشنر راولپنڈی،آئی جی اسلام آباد پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اعلیٰ حکام بھی اس موقع پر موجود تھے.
یہ بھی پڑھیں:ایک اور بڑی شخصیت کا استعفیٰ آ گیا