ٹریفک نظام کی بہتری کیلئےسڑکوں پر روبوٹک گاڑیاں استعمال کرنے کا فیصلہ 

کراچی میں روبوٹک گاڑیاں آئندہ ہفتے کے دوران کام شروع کردیں گی،ڈی آئی جی ٹریفک پیر محمد شاہ کی  خصوصی گفتگو 

Nov 13, 2025 | 15:51:PM
 ٹریفک نظام کی بہتری کیلئےسڑکوں پر روبوٹک گاڑیاں استعمال کرنے کا فیصلہ 
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( معراج اختر)کراچی میں ٹریفک کے نظام کو بہتر بنانے کے لیے ٹریفک پولیس کی جانب سے سڑکوں پر روبوٹک گاڑیاں استعمال کرنے کا فیصلہ کرلیاگیا۔
ڈی آئی جی ٹریفک پیر محمد شاہ نے 24نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ کراچی میں ٹریفک پولیس نے روبوٹک گاڑیاں سڑکوں پر نکالنے کا فیصلہ کرلیاہے ،یہ گاڑیاں پارکنگ اور لین کی خلاف ورزی کرنے والوں کو تلاش کرینگی،ان روبوٹک گاڑیوں میں سافٹ ویئر لگائے جائیں گے۔
 ڈی آئی جی ٹریفک پیر محمد شاہ  نے کہاکہ گاڑیاں مختلف شاپنگ مالز اور ڈیپارٹمنٹل اسٹورز کے اطراف کھڑی گاڑیوں کو چیک کرینگی،سافٹ ویئر کے ذریعے انہیں فوری معلوم ہوجائیگا کہ کون سی گاڑی قوانین کی خلاف ورزی کررہی ہے،گاڑیوں میں لگا سسٹم وائلیشن کی نشاندہی کریگا اور ڈرائیور کو چالان بھیج دیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں:ہر تین ماہ بعد وٹامن ڈی لیول چیک کرواناچاہیے: ڈاکٹر سحر چاولہ
ڈی آئی جی ٹریفک کے مطابق روبوٹک گاڑیاں آئندہ ہفتے کے دوران سڑکوں پر کام شروع کردیں گی۔