پنجاب میں دو روز بعد گنے کے کرشنگ سیزن کا آغاز

 صوبہ بھر کی شوگرملز کی مانیٹرنگ کی جائے ،ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولر اورڈپٹی کمشنرز کو مراسلہ جاری

Nov 13, 2025 | 13:26:PM
پنجاب میں دو روز بعد گنے کے کرشنگ سیزن کا آغاز
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(عمران اسلم)پنجاب میں دو روز بعد کرشنگ سیزن کا آغازہوگا،کین کمشنر پنجاب نے ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولر اورڈپٹی کمشنرز کو مراسلہ جاری کردیا۔
ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولرز اورڈپٹی کمشنرز کوبھیجے گئے مراسلے میں کہاگیاہے کہ صوبہ بھر کی شوگرملز کی مانیٹرنگ کی جائے ,ملز کی چیکنگ کے لئے محکمہ فوڈ ،اینٹی کرپشن  اورسپیشل برانچ کی ٹیمیں تشکیل دیدی گئی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: پرانے مینوئل اسلحہ لائسنس کی توثیق اورکمپیوٹرائزیشن کا عمل روک دیاگیا

دوسری طرف کسانوں نے مطالبہ کیاہے کہ گنے کی امدادی رقوم 500روپے فی من دی جائے اورکسانوں کا استحصال بند کیا جائے ۔