لکی مروت: نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 2 بھائی جاں بحق
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)لکی مروت میں خان کوٹ قبرستان کےقریب فائرنگ کے نتیجے میں دو بھائی جاں بحق ہوگئے.
ضلع لکی مروت میں کراچی پشاور انڈس ہائی وے پر خان کوٹ قبرستان کے قریب نامعلوم موٹر سائیکل سواروں کی فائرنگ سے دو سگے بھائی اکبر علی خان اور ارشاد علی خان جاں بحق ہوگئے،پولیس کے مطابق حملہ آور واردات کے بعد اپنی موٹر سائیکلوں پر سوار ہو کر فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے، جبکہ جاں بحق ہونے والے افراد کی لاشیں ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال منتقل کر دی گئیں۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ابتدائی تحقیقات کے مطابق واقعہ پرانی دشمنی کا شاخسانہ معلوم ہوتا ہے تاہم تھانہ غزنی خیل پولیس نے مدعی کی رپورٹ پر نامعلوم ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کر دی ہے۔