20 لاکھ روپےقرض کی واپسی کا تقاضہ کرنے والا قتل کر دیا گیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)شہر قائد کے علاقے شاہ لطیف ٹاؤن میں اندوہناک واقعہ پیش آیا جس میں 20 لاکھ قرض واپس مانگنے والے شخص کو بہیمانہ طریقے سے قتل کردیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق شاہ لطیف ٹاؤن میں پولیس نے گھر سے ایک شخص کی تشدد زدہ لاش برآمد کی، مقتول کو 20 لاکھ روپے قرض واپس دینے کے لیے بلایا گیا تھا۔
پولیس نے گھر سے خاتون اور بچے سمیت 5 افراد کو حراست میں لے لیا۔
پولیس کے مطابق مقتول کی شناخت 45 سالہ عامر قریشی کے نام سے کی گئی جسے تشدد اور ہتھوڑے کے وار سے قتل کیا گیا تھا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ابتدائی طور پر واقعہ فائرنگ سے پیش آنے کا بتایا جا رہا تھا تاہم مقتول کے جسم پر گولی کا کوئی نشان نہیں ملا۔
مقتول شاہ لطیف ٹاؤن کے علاقے السید سینٹر کا رہائشی تھا اور جس گھر سے مقتول کی لاش ملی ہے اس شخص سے مقتول کا لین دین کا تنازع چل رہا تھا۔
مزید پڑھیں:شکار پور : قبائل میں تصادم، مخالفین کے گھر پر راکٹ لانچر سے حملے، 5 افراد جاں بحق
پولیس کے مطابق مقتول کو 20 لاکھ روپے کی رقم دینے کے بہانے بلایا گیا تھا جسے تشدد اور ہتھوڑے کے وار سے قتل کیا گیا۔
اس کی لاش ملزم نے اپنے دیگر 2 ساتھیوں کے ہمراہ گھگھر پھاٹک کے قریب پھیکنے کی منصوبہ بند کی ہوئی تھی۔
ملزم نے مقتول کی کار کو بھی چھپا کر اغوا کا ڈرامہ رچایا تھا جبکہ پولیس شام سے مقتول کو سرگرمی سے تلاش کر رہی ہے تھی۔
پولیس نے ملزم کے گھر کے باہر لگے کیمروں کی فوٹیجز چیک کی تو پولیس کو شک ہوا اور جب گھر کی تلاشی لی تو مقتول عامر کی تشدد زدہ لاش ملی جبکہ پولیس نے آلہ قتل بھی برآمد کرلیا۔
تاہم پولیس نے گھر میں موجود خاتون اور ایک بچے سمیت 5 افراد کو حراست میں لیکر تھانے منتقل کر دیا اور اس حوالے سے مزید تفتیش کا عمل جاری ہے۔