جب میں گرفتار تھی توعرفان صدیقی میرے بچوں کیلئے ناشتہ لاتے تھے، فلک ناز

Nov 13, 2025 | 00:30:AM
جب میں گرفتار تھی توعرفان صدیقی میرے بچوں کیلئے ناشتہ لاتے تھے، فلک ناز
کیپشن: فلک ناز، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی سینیٹر فلک ناز چترالی نے مرحوم سینیٹرعرفان صدیقی کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کے انتقال سے ذاتی اور سیاسی دونوں سطحوں پر شدید صدمہ پہنچا ہے۔

سینیٹ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے فلک ناز چترالی نے کہا کہ جب وہ گرفتار تھیں تو مسلم لیگ (ن) کے سینیٹر عرفان صدیقی روزانہ ان کے بچوں سے رابطہ کرتے، ان کے لیے ناشتہ اور کھانا لے کر آتے اور تسلی دیتے کہ اگر تمہاری ماں جیل میں ہیں تو میں تمہارا انکل ہوں، تمہیں کسی چیز کی ضرورت ہو تو مجھے بتاؤ۔

انہوں نے کہا کہ اپنے والد کے انتقال کے بعد عرفان صدیقی کی وفات نے انہیں ایک اور گہرے دکھ میں مبتلا کر دیا ہے۔ فلک ناز نے کہا کہ عرفان صدیقی نہ صرف ایک شفیق انسان تھے بلکہ ایوانِ بالا میں ان کا کردار ہمیشہ رہنمائی کا باعث رہا۔

واضح رہے کہ مسلم لیگ (ن) کے سینیٹراور سینیٹ میں پارٹی کے پارلیمانی لیڈرعرفان صدیقی پیر کے روز انتقال کر گئے۔ وہ دو ہفتے سے علیل تھے اوراسلام آباد کے ایک نجی ہسپتال میں زیرِعلاج تھے۔

عرفان صدیقی مارچ 2021 میں سینیٹ کے رکن منتخب ہوئے اورخارجہ امور کمیٹی کے چیئرمین بھی رہے، وہ مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف کے قریبی ساتھیوں میں شمار ہوتے تھے۔

یہ بھی پڑھیں:سری لنکن ٹیم دورہ پاکستان مکمل کریگی یا نہیں؟ بورڈ نے فیصلہ سنا دیا

دیگر کیٹیگریز: پاکستان - قومی
ٹیگز: