اسلام آباد میں انتہائی کم ہونے والے وائرس نے دوبارہ پھیلنا شروع کردیا

Nov 13, 2023 | 13:03:PM
اسلام آباد میں انتہائی کم ہونے والے وائرس نے دوبارہ پھیلنا شروع کردیا
کیپشن: file
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)پاکستان کے وفاقی دارلحکومت میں انتہائی کم ہونے والے وائرس نے دوبارہ پھیلنا شروع کردیا ۔

پمز اسپتال کے انفیکشن ڈزیز ڈپارٹمنٹ کے سربراہ ڈاکٹر نسیم اختر کے مطابق اسلام آباد میں فنگل انفیکشن ہسٹو پلازموسس کے 2 کیس سامنے آئے ہیں،  اس بیماری سے ایک شخص جاں بحق ہوا اور دوسرا صحتیاب ہورہا ہے۔

نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ڈاکٹرنسیم اختر نے بتایا کہ ہسٹو پلازموسس کے متعلق خیال تھا کہ یہ بیماری پاکستان میں نہیں پائی جاتی، 2 مریضوں کی جانچ کرکے اس مرض کا پتا چلایا گیا، اب تک پاکستان کےکسی اورخطے سے ہسٹو پلازموسس کا کوئی کیس رپورٹ نہیں ہوا۔

ضرور پڑھیں:ڈینگی نے ایک بار پھر خطرے کی گھنٹی بجا دی
ڈاکٹر نسیم اختر نے کہا کہ پمز میں یورینری ہسٹوپلازما اینٹی جن ٹیسٹ کی سہولت دی جائے، پمز اسپتال میں دیگر جدید ٹیسٹ اور اینٹی وائرل اور اینٹی فنگل ادویات بھی دی جائیں۔