جسٹس (ر) ارشد حسین نگران وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا مقرر، نگران وزیراعظم کی مبارکباد

Nov 13, 2023 | 08:54:AM
جسٹس (ر) ارشد حسین نگران وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا مقرر، نگران وزیراعظم کی مبارکباد
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے جسٹس (ر) ارشد حسین کو بطور نگران وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا حلف اٹھانے پر مبارکباد دی۔

نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ نے نگران وزیر اعلیٰ جسٹس ریٹائرڈ ارشد حسین کے لیے نیک خواہشات کا اظہارکرتے ہوئے کہا کہ سابق نگران وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا اعظم خان کے انتقال کے بعد جسٹس ریٹائرڈ ارشد حسین کی بطور نگران وزیراعلی تقرری سے  انتہائی اہم آئینی ضرورت پوری ہوئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: اے این ایف کی بڑی کامیابی، بھاری مقدار میں منشیات برآمد، ملزم نے منشیات کہاں چھپا رکھی تھی؟ جان کر آپ بھی دنگ رہ جائیں

نگران وزیراعظم کا مزید کہنا تھا کہ امید ہے نئے نگران وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا صوبے کے انتظامی امور کی بہتری اور شفاف انتخابات کے انعقاد  میں الیکشن کمیشن آف پاکستان کی معاونت میں اپنا آئینی کردار بھرپور طریقے سے ادا کریں گے۔