منشیات سمگلنگ کیخلاف ملک گیر کریک ڈاؤن، 110 کلو منشیات برآمد، 3 ملزمان گرفتار

Nov 13, 2023 | 09:41:AM
منشیات سمگلنگ کیخلاف ملک گیر کریک ڈاؤن، 110 کلو منشیات برآمد، 3 ملزمان گرفتار
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ارشاد قریشی) اے این ایف کا ملک بھر میں منشیات سمگلنگ کے خلاف کریک ڈاؤن جاری، 4 کاروائیوں کے دوران 110 کلو منشیات برآمد جبکہ 3 ملزمان گرفتار کر لئے گئے۔

ترجمان اینٹی نارکوٹکس فورس (اے این ایف) کے مطابق علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر مسافر کے پیٹ سے 59 چرس بھرے کیپسولز برآمد ہوئے، گوجرانولہ کا رہائشی مُلزم بحرین کے لئے روانہ ہو رہا تھا، ملتان ایئرپورٹ پر مسافر کے پیٹ سے 81 ہیروئن بھرے کیپسولز برآمد ہوئے، لاہور کا رہائشی مُلزم شارجہ کے لیے روانہ ہو رہا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: تحریک انصاف کا جھنڈا اٹھانا بھی جرم ،پی ٹی آئی کو الیکشن کمپین کیوں نہیں کرنے دی جارہی ؟اسحاق ڈار کے بیان نے تہلکہ مچادیا

ترجمان اے این ایف کا مزید کہنا ہے کہ ہزارگنجی روڈ کوئٹہ پر کاروائی کرتے ہوئے کوئٹہ کے رہائشی ملزم سے 105 کلو چرس برآمد کر لی گئی، زخہ خیل خیبر کے غیر آباد علاقے میں سمگلنگ کے لئے چھپائی گئی 5 کلو چرس بھی برآمد کر لی گئی۔

ترجمان اے این ایف نے بتایا کہ ملزمان کے خلاف انسدادِمنشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج کر کے مذید تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔